25/11/2013

خلا اور سیاروں کے بارے میں دلچسپ معلومات

خلا  اور سیاروں  کے بارے میں دلچسپ معلومات  
  • ہماری   زمین  کے 88سال عطارد سیارے کے ایک سال کے برابر ہیں.
  • عطارد سیارہ نظام شمسی کا دوسرا سب سے گرم سیارہ ہے.اس کے ساتھ سب سے چھوٹا سیارہ بھی عطارد ہی ہے.
  • زھرہ سیارہ کو اپنے axis پر چکر پورا کرنے میں 243دن لگتے ہیں .اور سورج کے گرد اپنا چکر مکمل کرنے میں 225دن لگتے ہیں .
  • زھرہ سیارے کو زمین کی بہن بھی کہتے ہیں .
  • ویسے سارے سیارے تو انٹی clock وائز  گھومتے ہیں.لیکن صرف اکیلا زھرہ سیارہ ہی clock وائز گھومتا ہے.
  • زھرہ آسمان پر موجود دوسری سب سے زیادہ چمکنے والی چیز ہے.زھرہ سیارے کو ہم دن کے وقت بھی دیکھ سکتے ہیں.
  •  اصل میں زمین کو 365.2564      دن لگ جاتے ہیں سورج کے گرد اپنا ایک مکمل چکر لگانے میں اسی لیے جو باقی 0.2564دن رہ جاتا ہے.اس کو پورا کرنے کے لئے سائنسدان ہر چار سال بعد فروری کے مہینے میں ایک دن اضافی رکھتے ہیں یعنی 29تاریخ .اور اس سال کو لیپ (leap year)کہتے ہیں.
  • زمین پر پورا دن گزرنے میں24گھنٹے نہیں لگتے بلکہ 23گھنٹے 56منٹ اور 4سیکنڈ لگتے ہیں.
  • مارس پر آپ کا وزن صرف 38فی صد ہی ہوتا ہے .یعنی اگر آپ کا وزن زمین پر پورا100 کلو ہے.تو مارس پر آپ کا وزن صرف     38کلو ہی ہو گا .کیونکہ  مارس کی کشش ثقل بہت کمزور ہے.
  • نیپچون سیارہ سورج کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرنے میں 164.79سال لگا دیتا ہے.
  • روشنی سورج سے زمین تک آنے میں پورے آٹھ منٹ اور بیس سیکنڈ لگا دیتی ہے.اوریہ  بھی بتا دوں کے روشی کی رفتار 300,000کلو میٹر فی سیکنڈ ہے.اس بات سے آپ یہ  اندازہ کر سکتے ہیں کے سورج ہم سے کتنا دور ہے.
  • سورج اس وقت اپنی زندگی کی درمیانی اسٹیج پر ہے.اس وقت اس کی عمر4.5 بلین سال ہے.
  • زمین کے 59دن عطارد سیارے کے ایک دن کے برابر ہیں.
  • اگر نظام شمسی میں موجود ہر چیز کو تولا جاۓ تو اس میں99.86 فی صدوزن صرف سورج کا ہی ہو گا .سورج زمین سے تقریباً 330,000گنازیادہ وزنی ہے.
  •  چاند کی کشش ثقل بہت ہی کمزور ہے اگر زمین پر آپ کا وزن سو کلو ہے تو چاند پر آپ کا وزن صرف 16.5کلو ہی رہ جاۓ گا .یعنی اصل وزن کا 16.5فی صد .
  • زمین چاند سے تقریباً 80گنا زیادہ بری ہے.
  • ابھی تک صرف کل 12لوگ ہی چاند پر گے ہیں.