تاریخ کےسب سےچھوٹے قد والے انسان

تصویر دیکھیں :Lucia Zarate
مس Lucia اب تک کی ریکارڈ کئیے گے مردوں اور عورتوں میں سب سے چھوٹا قد رکھتیں تھیں .جن کا قد صرف 20انچ تھا.اور وزن صرف دو کلو اور سو گرام .وہ میکسیکو کی رہنے والیں تھیں .Guinness World Records کی ٹیم کے مطابق اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے چھوٹا قد رکھنے والی عورت مسLucia ہی ہیں.وہ 2جنوری1864 کو پیدا ہوئیں .وہ اپنی زندگی کے پہلے سال ہی جتنا بڑھی تھی ساری عمر اتنی ہی رہی .بارہ سال کی عمر میں وہ میکسیکو سے امریکہ آ گئی جہاں لوگ اسے دیکھ کر حیران رہ گے.اسی وقت لوگوں نے اس کی پیمائش کی جو صرف20 انچ ہی تھی.جب وہ امریکہ آئی تو وہ اپنے والدین کے ساتھ تھی .وہ صحت مند بھی تھی زہین بھی اور کچھ تھوڑی بہت انگلش بھی بول لیتی تھی.بعد میں15 جنوری1890 کو چھبیس سال کی عمر میںhypothermia کی وجہ سے انتقال کر گئیں.
تصویر دیکھیں :Chandra Bahadur Dangi
مسٹر Dangi اب تک ریکارڈ کئیے گےچھوٹے قد والے انسانوں میں دوسرے نمبر پر ہیں.جبکہ مردوں میں ریکارڈ کئیے گے چھوٹے انسانوں میں یہ سب سے چھوٹےقد والے انسان ہیں.ان کا قد21.5 انچ اور وزن صرف15 کلو ہے..یہ 1939میں نیپال میں پیدا ہوۓ اورابھی بھی زندہ ہیں .اس طرح یہ اس وقت زمین پر رہنے والا سب سے چھوٹے قد والا انسان ہےجس کی عمر74 سال ہے.اس نے انڈیا کے رہنے والے گل محمد کا ریکارڈ بھی تور دیا جس کی ہائیٹ 22.4انچ تھی.مسٹر Dangiاخباروں کی زینت تب بنے جب ایک لکڑی کا کام کرنے والے نے اسے اس کے گاؤں میں دیکھا.اس کی فیملی کے باقی تمام افراد نارمل سائز کے ہیں.Guinness World Recordsکی ٹیم نے پہلے صرف ایک ہی دن میں اس کی تین بار پیمائش کی اور پھر اسے دنیا پر رہنے والے سب سے چھوٹے انسان کاعزاز حاصل ہوا.مسٹر Dangiاپنی بانجی کے ساتھ رہتے ہیں.ان کی یہ بری خواہش ہے کے وہ اپنے ملک کا ہر حصہ دیکھیں اور پوری دنیا کی سیر کریں .وہ یہ بھی چاہتے ہیں کے اپنے اس عزاز کی بدولت وہ اپنے گاؤں کا اور اپنے ملک کا نام روشن کریں.ابھی تک ڈاکٹرز بھی نہیں جانتے کے مسٹر Dangiکےقد چھوٹا رہ جانے کی آخر وجہ کیا ہے.
:Gul Mohammed
ا ب تک کےریکارڈکئیےگے تیسرے سب سے چھوٹا قد رکھنے والے انسان کا نام گل محمد تھا جن کا تعلق انڈیا سے تھا.ان کا قد صرف بائیس انچ تھا.وہ 15فروری1957 کو انڈیا کے شہر نئی دہلی میں پیدا ہوۓ.2012تک تاریخ کا سب سے چھوٹا مرد ہونے کا عزاز انہیں ہی حاصل تھا.لیکن بعد میں نیپال کے مسٹر Dangi نے یہ عزاز اپنے نام کر لیا.19جولائی1990 کومسٹر رام منوہر نے دہلی کے ایک ہسپتال میں ان کے قد کی پیمائش کی گئی تو ان کا قد صرف بائیس انچ اور وزن صرف سترہ کلو تھا.بعد میں زیادہ سموکنگ کی وجہ سے وہ 1اکتوبر1997 کو انتقال کر گے.
تصویر دیکھیں :Pauline Musters
مس Paulineاس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں.ان کا قد صرف 23انچ ہی تھا.وہ 26فروری 1876کوNetherlands میں پیدا ہوئیں .بعد میں وہ امریکہ چلیں گئیں جہاں ان کے قد کی پیمائش کی گئی.ان کا انتقال 1مارچ1895 کو امریکہ میں ہی ہوا .انتقال کے وقت جب ان کی پیمائش کی گئی تو ان کا قد بڑھ کر 24انچ ہو گیا تھا.
تصویر دیکھیں :Jyoti Amge
مس Jyotiاس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں.ان کا قد دو فٹ ہے.وہ پہلی بار2009 میں برطانیہ کے TV چینل پر آئیں جہاں پر پوری دنیا نے اسے دیکھا.وہ 16دسمبر1993 کو انڈیا میں پیدا ہوئیں.بعد میں وہ انڈیا کے ایک مشہور TV شوBigg Boss میں بھی آئیں جہاں شو کے مطابق وہاں رہنے والوں کو ایک گھر میں اکٹھے ہی رہنا ہوتا ہے.اور اس کے علاوہ ان کو کچھ مختلف ٹاسک بھی دئیے جاتے ہیں جو گھر میں موجود لوگوں نے کرنے ہوتے ہیں.ان کا اتنا چھوٹا رہ جانا ایک بیماری کی وجہ سے ہے جسےachondroplasia کہتے ہیں.2012میں وہ دنیا کے سب سے چھوٹے انسان مسٹر Dangi سے بھی ملیں .