تاریخ کےسب سےلمبے انسان

تصویردیکھیں :Robert Wadlow
اب تک کے ریکارڈ کئیے گے لوگوں میں مسٹر Robert Wadlow سب لمبے آدمی ہیں ان کی ہائیٹ 8فٹ اور11.1انچ اور وزن 199کلو تھا .وہ 22فروری1918 کو امریکہ میں پیدا ہوۓ اور 15جولائی1940 کو ان کی وفات ہوئی .اس کا غیر معمولی طور پر بڑھنا ایک بیماری کی وجہ سے تھاجسےHyperplasia کہتےہیں.اس کی لمبائی زندگی کی ہر عمر میں بھرتی گئی یہاں تک کے جب وہ مرا تو ڈاکٹروں نے چیک کیا کے وہ اس وقت بھی بڑھ رہا ہے.وہ اپنے باپ کی لمبائی سے بھی تقریباً دگنا لمبا تھا.جب وہ سکول جاتا تو سکول میں ایک خاص بینچ صرف اسی کے بیٹھنے کے لئے تھی.ایک شوز کی کمپنی نے اسے اس کے پاؤں کے ناپ کے جوتے مفت میں بنا کے دئیے تاکہ لوگ ان کے جوتے زیادہ سے زیادہ خریدیں .Wadlow ایک (یہ ایک یہودیوں کی ناپاک تنظیم ہے )Freemason بھی تھا.ویسے تو وہ لمبا تھا ہی لیکن اپنے مرنے سے ایک سال پہلے ہی اس نے دنیاکا سب سے لمبا انسان ہونے کا عزاز حاصل کر لیاکیوں کے اس سے پہلے یہ عزاز مسٹرJohn Rogan کو حاصل تھا جن کی لمبائی صرف 8 فٹ اور 9.5انچ تھی .جب وہ مرا تو اس کو10 فٹ لمبی قبر میں دفن کیا گیا اور اس کے علاوہ اس کے تابوت کا وزن آدھے ٹن کے برابر تھا جس کو بارہ آدمی بھی مشکل سے اٹھا سکتے تھے.
تصویردیکھیں :John Rogan
مسٹر John Roganاب تک کے ریکارڈ کے گے دوسرے سب سے لمبے انسان تھے .جو 1865سے1868 کے درمیان پیدا ہوۓ تھے .مسٹر Rogan صرف 13سال کےہی تھے جب وہ تیزی سے بڑھنے لگے .ان کی ہائیٹ 8فٹ ا ور9.5 انچ تھی.لیکن اس کے باوجود کے وہ اتنے لمبے تھے لیکن ان کا وزن صرف79 کلو ہی تھا .ان کے ہاتھ کی لمبی11 انچ تھی اور ان کے پاؤں کی لمبائی 13انچ تھی.اس کی موت 1905میں ہوئی.جب وہ مرا تب اس کی لمبائی ویسے ناپی تو نہیں گئی تھی لیکن لوگوں کا ماننا تھا کے اس کا جسم اس کی موت تک بھی بڑھ رہا تھا.اس کی لاش کو اس کی فیملی نے اپنے گھر کے صحن میں ایک مضبوط قبر میں دفن کیا تاکہ کوئی بھی اس کی لاش کو ریسرچ کے لیے استعمال نہ کرے.
تصویردیکھیں :John F. Carroll
مسٹر1932 میں New York امریکہ میں پیدا ہوۓ وہ اس وقت تک کے تیسرے سب سے لمبے انسان تھے.ان کی ہائیٹ 8فٹ اور7.5 انچ تھی.ان کو Buffalo کا جن بھی کہتے ہیں.کیوں کے وہ Buffalo کے رہنے والے تھے .جب وہ سولہ سال کے تھے تو انھوں نے محسوس کیا کے ان کی ہائیٹ غیر معمولی طور پر بڑھ رہی ہے.ایک وقت تو ایسا بھی آیا کے جب وہ کچھ ہی مہینوں میں سات انچ لمبے ہو گے.ایک وقت جب وہ ہسپتال میں داخل تھے تب انھوں نے الیکشن میں بھی حصہ لیے لیکن صرف کچھ ووٹوں سے ہار گے. جب1968 میں اس کی موت ہوئی تو اس کی لمبائی کم ہو کر صرف7 فٹ اور8.5 انچ رہ گئی تھی.
تصویردیکھیں :Leonid Stadnyk
مسٹرLeonid Stadnyk اب تک ریکارڈ کئیے گے چوتھے سب سے لمبے انسان ہیں.ان کی لمبائی 8فٹ اور5.5 انچ ہے.اور وزن200 کلو ہے. لیکن Guinness World Recordsوالوں نے اس کی پیمائش کرنے سے انکار کر دیا کیوں کے مسٹر Stadnyk نےGuinness World Recordsوالوں کی ٹیم کے رولز ماننے سے انکار کر دیا .کیونکہ Guinness World Recordsوالے لمبے انسانوں کی پیمائش چوبیس گھنٹوں میں مختلف مرتبہ کرتی ہے.اور پھر اس انسان کا نام اپنی بک میں شامل کرتی ہے.
تصویردیکھیں :Väinö Myllyrinne
مسٹرMyllyrinneاب تک ریکارڈ کئیے گے پانچویں سب سے لمبے انسان تھے.ان کا قد8 فٹ اور 3انچ تھا.1961سے لے کر1963 تک وہ دنیا پر موجود سب سے لمبے انسان تھے.جن کا وزن197 کلو تھا.Myllyrinne آج تک ریکارڈ کئیے گے سب سے لمبے سپاہی بھی تھے کیوں کے وہFinnish Defence Forces جیسے دفاعی ادارے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے.
تصویردیکھیں :Edouard Beaupré
مسٹرEdouardکی لمبائی بھی8 فٹ اور 5.5انچ تھی.اس کے علاوہ اب تک کے سب سے لمبے ریسلر کا عزاز بھی انہی کے سر ہے.وہ1881 میں کینیڈا میں پیدا ہوۓ .پیدائش کے وقت وہ بلکل نارمل تھے اورتین سال تک نارمل رہے لیکن تین سال کے بعد ان کا قد بہت تیزی سے بڑھنے لگا .9سال کی عمر میں ان کا قد 6فٹ تھااور سترہ سال کی عمر میں ان کا قد سات فٹ اور ایک انچ تھا.1902میں جب ان کی لمبائی کی پیمائش کی گئی تو ان کی لمبائی8 فٹ اور2.5 انچ تھی.اور وزن180 کلو تھا.ان کا ایک خواب تھا کوو بواۓ بنے کا.انھوں نے بہت وقت تک سرکس میں بھی کام کیا.بعد میں وہ بیمار ہو گے اور ہسپتال میں داخل ہو گے.یہاں تک کے جب23 کی عمر میں مرے ڈاکٹروں نے چیک کیا کے وہ اب بھی بڑھ رہے تھے.جب Edouardمرے تو ان کے والد ہسپتال گے تاکہ اپنے بیٹے کی لاش لا سکیں لیکن جب وہ ہسپتال گے تو ان کو معلوم ہوا کے ان کے پاس تو اتنے پیسے ہی نہیں جن سے وہ اپنے بیٹے کی لاش حاصل کر سکیں اور وہ خالی ہاتھ ہی گھر آ گے.ان کو پتا چل گیا تھا کے یا تو ہسپتال والے اس کے بیٹے کی لاش کو خود ہی دفنا دیں گے یا پھر کسی ریسرچ سینٹر میں اس پر ریسرچ کریں گے.بعد میں ان کے والد نے سرکس والوں سے بھی اپنے بیٹے کی لاش لانے کے لیے پیسے مانگے لیکن انھوں نے صاف انکار کر دیا.
1975میں مسٹرEdouard کی بانجی نے بھی اپنے مامو کی لاش لینے کے لیے ریسرچ سینٹر والوں سے رابطہ کیا لیکن انھوں نے پھر لاش دینے سے انکار کر دیا اور کہا کے ابھی ان کی لاش پرابھی بھی ریسرچ ہو رہی ہے.لیکن آخرکار بعد میں 7جولائی 1990میں ان کی لاش کو دفنا ہی دیاگیا.
تصویردیکھیں :Sultan Kösen
سلطان کوسن اس وقت دنیا پر زندہ دوسرا سب سے لمبا انسان ہے.ویسے تو اسے Guinness World Recordsوالوں نے اسے اپنی کتاب میں دنیا کا لمبا زندہ انسان قرار دیا ہے.کیوں کےLeonid Stadnyk کو انھوں نے کتاب میں اس لیے نہیں لکھا کیوں کے اس نےGuinness World Records والوں کے رولز ماننے سے انکار کیا تھا.
سلطان کی لمبائی 8فٹ اور 3انچ ہے.وہ اپنے والدین ،تین بھائیوں اور ایک بہن کے ساتھ رہتا ہےجو بلکل نارمل دکھتے ہیں.اپنی لمبائی کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی مکمل نہیں کر پایا اور اب اپنے کھیتوں میں کسان کا کام کرتا ہے.اتنی زیادہ لمبائی کے باوجود وہ عام سی زندگی گزارتا ہے.اور اپنے دوستوں کے ساتھ کمپیوٹر گیمز بھی کھیلتا ہے.وہ کہتا ہے کے لمبے ہونے کے بہت سے فائدے ہیں جس سے وہ دور تک آسانی سے دیکھ سکتا ہےاور اگر اس کے گھر کا کوئی بلب خراب بھی ہو جاۓ تو وہ سیڑیوں کے بنا ہی وہ آرام سے تبدیل کر دیتا ہے.لیکن وہ کہتا ہے کے لمبے ہونے کے کچھ نقصان بھی ہیں یعنی کپڑے نہ ملنا اور جوتے ڈھونڈنے میں دقت وغیرہ .اس کی ٹانگیں44.5 انچ اور آستینیں38 انچ لمبے ہیں.اور جوتا بھی28 سائز کا پورا آتا ہے.سلطان اپنے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے اور لمبے پاؤں کی وجہ سے اس وقت دنیا میں سب سے لمبے ہاتھ اور پاؤں رکھنے کا عزاز بھی رکھتا ہے.اس کے ہاتھ کی لمبائی27.5 سینٹی میٹر ،بائیں پاؤں کی لمبائی36.5 سینٹی میٹراور دائیں پاؤں کی لمبائی35.5 سینٹی میٹر ہے.