چونٹیوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- ماہرین کا کہنا ہے کے اس وقت دنیا میں چونٹیوں کی کم از کم12,500 نسلیں پائی جاتی ہیں.
- چونٹیاں سواۓ انٹارکٹیکا کے دنیا کے ہر برے اعظم پر پائی جاتی ہیں.وہ اس لئے کے وہاں سردی بہت زیادہ ہے .اس لئے وہ وہاں زندہ نہیں رہ سکتیں .
- ایک معمولی سی چیونٹی اپنے وزن سے تقریباً بیس گنا زیادہ وزنی چیز بھی اٹھا سکتی ہے.اور تو اور چیونٹیوں کی کچھ نسلیں اپنے وزن سے 100گنازیادہ وزنی چیز بھی اٹھا سکتیں ہیں.
- اگر چیونٹی کی جسامت دیکھیں اور اس کے اتنے سخت کام بھی دیکھیں تو چیونٹی دنیا کی سب سے زیادہ کام کرنے والی چیز ہے.
- چیونٹیوں کی کچھ قسمیں کی آنکھیں نہیں ہوتیں .
- زیادہ تر چیونٹیاں پانی کے اندر بھی بیس سے چوبیس گھنٹے تک زندہ رہ سکتی ہیں.
- بہت سے ممالک میں چیونٹیاں لذیذ کھانے کے طور پر کھائی بھی جاتی ہیں .خاص طور پر چین میں.
- چیونٹیوں کی کچھ قسمیں ہوتی ہیں.جن کو بچے پیدا کرنے کے لیے کی نر کی ضرورت نہیں ہوتی .
- چیونٹیوں کی کچھ نسلیں دوسری نسلوں کو اپنا غلام بنا کر رکھتی ہیں .
- چیونٹیاں سونگھنے کے لئے اپنے antennae کا استعمال کرتے ہیں.
- چیونٹیاں خود کی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں.
- ویسے تو چیونٹیوں کی کالونی اتنی بری یا لمبی نہیں ہوتیں لیکن آج تک کی سب سے لمبی کالونی6,000 کلو میٹر لمبی تھی .
- چیونٹیوں کی عمر صرف 45سے60 دن ہوتی ہے.
- چیونٹیاں اپنی مضبوط ٹانگوں کی وجہ سے بہت تیز دورتی ہیں.اگر انسان بھی اس کی جسامت کے لحاظ سے اتنا تیز دورے تو وہ ایسے دورے جیسے ایک ریس لگانے والا گھوڑا دورتا ہے.