02/12/2013

مگرمچھ کے بارے میں دلچسپ معلومات

مگرمچھ  کے بارے میں دلچسپ معلومات 
  • مگرمچھ آج سے تقریباً 240ملین سال پہلے سے دنیا پر رہ رہے ہیں.
  • ابھی تک سائنسدان مگرمچھ کی صرف 14نسلیں بتا رہے ہے.لیکن یہ زیادہ بھی ہو سکتی ہیں.
  • مگرمچھ کی سب سے بری نسل کو نمکین پانی والا مگرمچھ کہتے ہیں.جس کا وزن2,000 کلو اور لمبائی فٹ 23ہو سکتی ہے.
  • اتنی لمبی لمبائی ہونے کے باوجود  جب وہ پیدا ہوتے ہیں.تو ان کی لمبائی صرف 20سینٹی میٹر ہوتی ہے.
  • زیادہ تر مگرمچھ اپنا منہ کھول کر سوتے ہیں.
  • مگرمچھ کی سونگھنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے.اس کے ساتھ ان کی رات کو دیکھنے کی صلاحیت بھی بہت تیز ہوتی ہے .
  •  مگرمچھ کی خوراک اس کی عمر پر انحصار کرتی ہے.
  • مگرمچھوں  کا خون بھی ٹھنڈا ہوتا ہے.اس طرح اس کا ہاضمہ کھائی ہوئی چیز کو آہستہ آہستہ ہضم کرتا ہے.اس طرح وہ بہت دنوں تک بغیر کچھ کھا ۓ زندہ رہ سکتا ہے.مگرمچھ کا ہاضمہ ہڈیاں ،جبڑا   اور یہاں تک کے کسی جانور کی کھوپڑی بھی آسانی سے ہضم کر سکتا ہے.
  • مگرمچھ کےکاٹنے کی طاقت  تک دنیا میں موجود سب سارے جانوروں سے زیادہ ہے.وہ5000 pound کی طاقت سے اپنے شکار کو کاٹتا ہے.
  • اب تک کا سب سے زیادہ پرانا مگرمچھ روس کے ایک چڑیا گھر ،میں رہتا تھا .جس کی عمر تقریباً115سال تھی .
  • مگرمچھ کےانڈے کو اگر30 ڈگری Celsiusیااس سے کم درجہ حرارت ملے تو انڈوں سے لڑکی یعنی female نکلتی ہے.اور اگر انڈے کو 32ڈگری Celsius یا اس سے زیادہ کا درجہ حرارت ملے کو انڈے سے لڑکا یعنی male نکلتا ہے.لیکن اگر درجہ حرارت 30اور32 کے درمیان ہو تو لڑکا یا لڑکی کوئی بھی انڈے سے نکل سکتا ہے.
  •  چین میں مگرمچھ کا گوشت بھی بہت شوق سے کھایا جاتا ہے.خاص طور پر جب کوئی خاص  مہمان گھر میں اۓ تو مگرمچھ کے گوشت سے بناۓ گے کھانے ہی پیش کئیے جاتے ہیں.
  • مگرمچھ کی کھال بہت مہنگی ہوتی ہے کبھی کبھی تو مگرمچھ کی ایک کھال 15,000ڈالرز کی بھی بکتی ہے جو پاکستانی 15لاکھ سے زیادہ بنتے ہیں.
  • مگرمچھ کی زندگی کا پہلا سال اس کی زندگی کا سب سے اہم دور ہوتا ہے کیوں کے اپنی زندگی کے پہلے سال کے دوران 99فی صد مگرمچھ کے بچے کسی برے جانور یا مچھلی کا شکار ہو جاتے ہیں.اور صرف ایک فی صد ہی بچ پاتے ہیں.