03/12/2013

چمگادڑ کے بارے میں دلچسپ معلومات

       چمگادڑ کے بارے میں دلچسپ معلومات
  •  سائنسدان کہتے ہیں کے چمگادڑ آج سے کوئی 650لاکھ سال سے زمین پر رہ رہی ہیں.
  • دودھ دینے والے جانوروں میں صرف چمگادڑ ہی اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .
  • چمگادڑ میں سب سے چھوٹی چمگادڑ کا نام kitty hogہے.جبکہ سب سے بری چمگادڑ کا نام Pteropusہے.جو تقریباً 1.6سے1.7 کلو کی ہو سکتی ہے.
  • 2003میں  امریکا میں ایک 520لاکھ  سال پرانی چمگادڑ دریافت ہوئی ہے.
  •  کچھ لوگوں کا ماننا ہے کے چمگادڑ دیکھ نہیں سکتے لیکن حقیقت یہ ہے کے چمگادڑ ہم سے بھی اچھی طرح دیکھ سکتے ہیں.
  • چمگادڑ کی کچھ نسلیں بیس سال کی بھی ہو سکتی ہیں.اس کے علاوہ Brown Batکی عمر 40سال سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے.
  •  اس وقت دنیا میں چمگادڑوں کی سب سے بری کالونی  Texas میں ہے.جہاں دو کروڑ کے آس پاس چمگادڑ رہتی ہیں.وہ جس غار میں رہتیں ہیں اس کا نام Bracken Bat Caveہے.رات کو جب یہ  ساری چمگادڑیں غار سے نکلتی ہیں تو Radar پر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی برا سا طوفان آ گیا ہو.ہر رات کو یہ دو کروڑ چمگادڑیں 200ٹن کیڑے مکوڑے کھا لیتی ہیں.
  •  ماہرین کا کہنا ہے کے چمگادڑوں کی ایک نسل نر کے بنا ہی بچے پیدا کر لیتی  ہیں.
  • ایک معمولی سی چمگادڑ صرف ایک گھنٹے میں ہی 600سے زائد کرے کھٹمل کھا لیتی ہے.یہ ایسے ہی ہے جسے ایک انسان صرف ایک رات میں 20پیزے کھا لے.
  • Bat Conservation Internationalادارے کے مطابق صرف 150بری Brown Batsہی پوری سردیوں میں اتنے cucumberکھا لیتی ہیں.جس سے امریکہ کے کسان ایک سال میں سو کروڑ ڈالرز کے نقصان سے بچ جاتے ہیں.کیوں کےcucumber فصل کو کھا جاتے ہیں.
  • خون پینے والی چمگادڑیں صرف اور صرف خون  پر ہی انحصار کرتی ہیں .وہ اپنے پورے وزن کے برابر بھی خون پی سکتیں ہیں .امریکہ میں خون پینے والی چمگادڑیں نہیں پائی جاتی سواۓ وہاں موجود چڑیا گھر کے.