03/12/2013

شہد کی مکھیوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

شہد کی مکھیوں   کے بارے میں دلچسپ معلومات
  • شہد کی مکھیوں سے شہد حاصل کرنا انسان کی سب سے پرانی سر گرمیوں میں سے ایک کام ہے.انسان نے آج سے تقریباً 15 ہزارسال پہلے شہد کی مکھیوں سے شہد حاصل کرنا شروع کیا تھا .
  • دنیا کی سب سے چھوٹی شہد کی مکھی کا نام Trigona Minimaہے.جبکہ سب سے بری مکھی کا نام   Megachile Plutoہے. 
  • شہد کی مکھیوں کو صرف ایک پونڈ شہد بنانے کے لئےکم از کم 20لاکھ پھولوں سے رس لانا پرتا ہے.
  • ایک پونڈ شہد کے لئے چھتے کی مکھیاں تقریباً 88513کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں.یعنی اگر ہر مکھی کا اڑنے کا فاصلہ جمع کر لیا جاۓ تو وہ ساری 88513کلو میٹر تک اوڑی ہوں گی .
  • شہد کی مکھیاں خود بھی شہد ہی کھاتی ہیں .وہ شہد کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتی ہیں .صرف28 گرام شہد سے شہد کی ایک مکھی پوری دنیا کا چکر لگا سکتی ہیں.
  • شہد کی مکھیاں پچھلے ایک یا دو کروڑ سال سے شہد بنا رہیں ہیں.
  • اپنی پوری زندگی میں زیادہ تر مکھیاں چاۓ کے چمچ کا 1/12thحصہ ہی شہد بنا تی پاتی ہیں.
  • شہد کی مکھیاں واحد جانور ہیں جو انسانوں کے لیے کھانے کی چیز بناتی ہیں.
  •  اپنی پوری زندگی میں ایک شہد کی مکھی صرف19 سے 24کلو میٹر ہی اڑ پاتی ہے.
  • ایک شہد کی مکھی ایک دن میں دو ہزار سے زیادہ پھولوں سے رس حاصل کر لیتی ہے.
  • جب شہد کی مکھی اڑتی ہے تو اس کے پنکھ ایک منٹ میں 12ہزار  سے زیادہ بار پھر پھرا رہے ہوتے ہیں.اس کا مطلب ایک سیکنڈ میں 200بار .
  • شہد کی مکھیاں ایک خاص ڈانس سے ایک دوسرے سے بات کرتی ہیں.
  • ایک بار جب ساریچھتے کی مکھیاں نکلتی ہیں تو اس کو Trip کہتے ہیں صرف28 گرام شہد کے لئے ہی شہد کی مکھیوں کو 1600بار trip پر نکلنا پڑتا ہے.
  • چھتے کی ملکہ ایک دن میں دو ہزار سے زائد انڈے انڈے دے سکتی ہے.یعنی ہر 45سیکنڈز کے بعد ایک انڈہ .ایک صحت مند ملکہ ایک سال میں 175,000سے200,000  انڈے دے دیتی ہے.
  • پہلے امریکہ میں کوئی بھی شہد کی مکھی نہیں پائی جاتی تھی اس لئے آج جتنی بھی شہد کی مکھیوں کی  نسلیں امریکہ میں پائی جاتی ہیں وہ ساری کی ساری یورپ سے منگوائی گئیں ہیں.اب وہاں 30لاکھ سے زیادہ شہد کی مکھیوں کے اڈے بناۓ گے ہیں .