11/12/2013

تاریخ کےسب سے وزنی انسان

تاریخ کےسب سے وزنی انسان
Khalid bin Mohsen Shaari
   ویسے تو عام طور پر انسانوں کا وزن تقریباً 55کلو سے 80کلو گرام ہوتا ہے.کچھ انسان ایسے بھی ہوتے ہیں.جو موٹاپے کی وجہ سے سو کے قریب یا سو سے زیادہ کا وزن بھی رکھتے ہیں.لیکن تاریخ میں کچھ ایسے انسان بھی ہیں جن کا وزن 400 سو سے بھی زیادہ تھا .نیچے دی گئی فہرست میں تاریخ کے کچھ وزنی انسانوں کے نام اور ان کی معلومات درج ہے.
Jon Brower Minnoch
  آج تک کا سب سے وزنی انسان 1941میں امریکہ میں پیدا ہوا .جس کا کل وزن634 کلو تھااور ہائٹ چھ فٹ اور ایک انچ تھی.1978میں وہ ایک ہسپتال میں داخل ہو گیا جہاں وہ 16مہینے رہا .اسی سال اس نے شادی کر کے ایک اور ریکارڈ بنایا کیوں کے اس کا وزن تو 634کلو تھا لیکن اس کی بیوی کا وزن صرف  49کلو تھا یعنی میاں بیوی کے وزن میں اتنا فرق .اس کے علاوہ اس کا ایک اور ریکارڈ بھی ہے .کیوں کے جب ہسپتال سے ڈسچارج ہوا تو اس کا وزن صرف215 کلو ہی رہ گیا تھا کیوں کے ڈائٹنگ کے ساتھ اس نے ہر روز اپنے کھانے میں بارہ سو کیلوریز کم کرتا گیا اور پھر اس کا وزن9 41   کلو کم ہو گیا.یہ اس کا تیسرا ریکارڈ تھا جس سے ایک انسان کا419 کلو وزن کم ہو گیا .اس طرح اس نے تین ریکارڈ بناۓ اور 1983میں اس دنیا سے چلا گیا.

Khalid bin Mohsen Shaari

خالد بن محسن شاری اس وقت تک  کا دوسراسب سے زیادہ وزنی انسان ہےجو سعودی عربیہ میں پیدا ہوا .اس کا وزن 610کلو ہے.یہ ابھی بھی زندہ ہے اس لئے اس وقت یہ دنیا پر رہنے والا سب سے وزنی انسان ہےیہ اپنے آپ کو آسانی سے ہلا بھی نہیں سکتا .اگست2013 میں سعودی عربیہ کے  کنگ عبدللہ نے شاری کی مدد کرنے کے لئے اسے ریاض کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا.جہاں اس کا وزن 150کلو سے بھی زیادہ کم ہو گیا .
Manuel Uribe
Manuel Uribe اس وقت تک ریکارڈ کیا گیا تیسرا سب سے وزنی انسان ہےلیکن کیوں کے یہ ابھی زندہ ہے.اس لئے اس وقت دنیا پر یہ دوسرا برا انسان ہے.جس کا وزن597 کلو ہے.اور یہMaxico  کا رہنے والا ہے.جب اس کا وزن اتنا زیادہ بڑھ گیا پھر اس نے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا اور 2001سے لے کر اب تک ہر روز اس نے اپنے کھانے میں2000 کیلوریز کم رکھیں اور اس طرح فروری 2012میں اس کا وزن صرف 200کلو ہی رہ گیا .
Carol Yager
 تا ریخ میں اس وقت تک کی سب سے وزنی عورت کا نامCarol Yager  تھا .جو 1960میں امریکہ میں پیدا ہوئی .اس کا وزن ویسے تو727 کلو بھی بتایا جاتا ہےجو معلوم نہیں کے ٹھیک ہے یا نہیں. اس نے قدرتی طور پر اپناڈائٹنگ کر کے اپنا وزن تقریباً236 کلو کم کر لیا .جس سے اسے کسی ہسپتال میں نہیں جانا پڑا .1993میں ایک بیماری کی وجہ سے اسے ہسپتال داخل ہونا پڑا .کیوں کے بیماری سے اس کے مسلز اس کا وزن نہیں اٹھا پہ رہے تھے.1994میں جب وہ مری تو اس کا وزن صرف545 کلو ہی رہ گیا تھا.
Walter Hudson
مسٹر Walter Hudsonاب تک کا ریکارڈ کیا گیا پانچواں سب سے وزنی انسان تھا . اس کا وزن543 کلوتھا.اس کے علاوہ اب ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ ویسٹ رکھنے کا ریکارڈ بھیHudson کے سر ہی ہےجو119 انچ تھی.اب اپ نے حساب لگا ہی لیا ہوگا کےوہ صرف ایک ہی آدمی تھا.Hudsonایک دن میں دو برے باکس قیمے کے ،ایک پونڈ سور کا گوشت ،بارہ انڈے ،ایک بریڈ کا بنڈل ،چار ہمبرگرز  ،چار چیز برگر ز،تین کلو فرائی کیا ہوا گوشت ،دو چکنز ،آٹھ سے دس ابلے ہوۓ الو ،چار بند گوبھی کے پھول ،ایک برا کیک ،اور اس کے ساتھ ساتھ کچھ چھوٹی موٹی کھانے کی چیزیں  کھا لیتا تھا.
 مسٹر Hudsonکی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی .جب وہ مرا تو ریسکیو اہلکاروں کو اس کی لاش نکالنے کے لئے اس کے بیڈروم کی دیوار سے سوراخ نکال کر اس کی لاش نکالنی پری.
 Rosalie Bradford
مس  برنڈفورڈ  اب تک ریکارڈ کی گئیں دوسری سب سے وزنی عورت ہے.جو پہلے بیس سال تک تو اتنی موٹی نہیں تھی.لیکن بیس سال بعد جب اس کی شادی ہوئی اور اس کے بعد ایک بیٹا بھی اس کا پیدا ہوا بعد میں اس نے محسوس کیا کے اس کے وزن غیر معمولی رفتار سے تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے.اور اس طرح ایک ایسا وقت بھی آیا جب اس کا وزن 544کلو تھا.جب اس کو پتا چلا کے اس کا وزن اتنا بڑھ گیا ہے.تو اس نے خودکشی کرنے کی ناکام کوشش بھی کی .لیکن اس کے بعد اس نے اپنا وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور ڈائٹنگ اور ورزش سے نے اپنا416 کلو وزن کم کر لیا . دنیا میں سب  سے زیادہ وزن کم کرنے کا دوسرا عزاز مسبرنڈفورڈ کے سر ہے.
باقی چند وزنی انسانوں کی معلومات :
نام :Michael Hebranko
جنس :مرد 
پیدائش :1953
وفات :2013
وزن :500 کلو سے زیادہ   
______________________
نام :Patrick Deuel
جنس :مرد 
پیدائش :1962
وفات :ابھی زندہ ہے.
وزن :486کلو
_____________________________
نام :Mayra Rosales
جنس :عورت 
پیدائش :1980
وفات :ابھی زندہ ہے.
وزن :470کلو 

___________________________________
نام :Kenneth Brumley
جنس :مرد 
پیدائش :1968
وفات :ابھی زندہ ہے.
وزن :469 کلو
__________________________________
نام :Mills Darden
جنس :مرد 
پیدائش :1799
وفات :1857
وزن :463کلو